QR CodeQR Code

جوہر ٹاون بم دھماکہ کیس کی سماعت، گواہوں کے بیان قلمبند

23 Nov 2021 18:52

پراسیکیوشن کے 13 گواہوں نے ملزمان کیخلاف شہادتیں قلمبند کرائیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر گواہان کو طلب کر لیا اور مزید کارروائی 30 نومبر تک ملتوی کر دی۔ پیٹر پال، عید گل، عائشہ گل اور سجاد سمیت پانچ ملزمان کیخلاف سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہوا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونیوالے بم دھماکہ کیس کی کوٹ لکھپت جیل میں سماعت ہوئی، تیرہ گواہوں نے پیٹر پال سمیت دیگر ملزمان کیخلاف شہادت قلمبند کرا دیں۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جوہرٹاؤن بم دھماکہ کیس میں ملوث ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں کی گئی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نے سماعت کی۔

پراسیکیوشن کے 13 گواہوں نے ملزمان کیخلاف شہادتیں قلمبند کرائیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر گواہان کو طلب کر لیا اور مزید کارروائی 30 نومبر تک ملتوی کر دی۔ پیٹر پال، عید گل، عائشہ گل اور سجاد سمیت پانچ ملزمان کیخلاف سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ پراسیکیوٹر عبدالروف وٹو نے ملزمان کیخلاف گواہ پیش کئے۔ سی ٹی ڈی نے جوہر ٹاؤن بم دھماکہ کیس میں ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں پیش کر رکھا ہے۔ ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے اور مقدمے کا ٹرائل تیزی سے جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 965061

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965061/جوہر-ٹاون-بم-دھماکہ-کیس-کی-سماعت-گواہوں-کے-بیان-قلمبند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org