QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز آٹھ ہزار سے کم

23 Nov 2021 21:26

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 7579 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 45 لاکھ 26 ہزار 480 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے یومیہ کیس آٹھ ہزار سے نیچے رہے، جب کہ 12 ہزار سے زیادہ مریض صحتمند ہوئے ہیں۔ دریں اثناء پیر کو ملک میں 71 لاکھ 92 ہزار 154 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 17 کروڑ 63 لاکھ 73 ہزار 499 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 7579 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 45 لاکھ 26 ہزار 480 ہوگئی ہے۔ اس دوران 12 ہزار 202 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 39 لاکھ 46 ہزار 749 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 4859 سے کم ہو کر 113584 پر آ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 236 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 66 ہزار 147 ہوگئی ہے۔

بھارت میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.33 فیصد، صحتیابی کی شرح 98.32 فیصد اور اموات کی شرح 1.35 فیصد ہے۔ ریاست کیرالہ میں ایکٹو کیسز 3997 کم ہو کر 54726 ہوگئے ہیں۔ ریاست میں 7515 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5012301 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں 180 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 37675 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز کے معاملے میں کیرالہ اب بھی ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز 120 کم ہو کر 13334 پر آ گئے ہیں، جب کہ مزید آٹھ مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 140747 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد 768 کم ہو کر 6476450 رہ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 965063

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965063/بھارت-میں-کورونا-وائرس-کے-یومیہ-کیسز-آٹھ-ہزار-سے-کم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org