QR CodeQR Code

کوئٹہ، وزارت داخلہ کیجانب سے اضافی چیک پوسٹس کا خاتمہ

23 Nov 2021 18:57

ذرائع کے مطابق کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ سے 50 چیک پوسٹس ہٹا کر، تین نئے چیک پوسٹس قائم کئے جائیں گے۔ جس میں مشترکہ اداروں کے اہلکار ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ بلوچستان کی جانب سے بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر سکیورٹی فورسز کی اضافی چیک پوسٹوں کے خاتمے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے حکام کے مطابق بلوچستان میں قومی شاہراہوں پر قائم اضافی سکیورٹی چیک پوسٹوں کے خاتمے کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں قومی شاہراہ این 50 پر ژوب سے کوئٹہ کے درمیان 50 چیک پوسٹوں کو کم کرکے تین کردیا گیا ہے۔ یہ چیک پوسٹیں کچلاک اور ژوب سمیت تین مختلف مقامات پر قائم کی جائیں گی۔ جہاں سکیورٹی ادارے مشترکہ طور پر موجود ہونگے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق چیک پوسٹوں کے خاتمے اور مشترکہ چیک پوسٹوں کے قیام سے وقت کی بچت اور عوام کو سہولیات میسر آئیں گی۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی اضافی چیک پوسٹیں ختم کی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 965066

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965066/کوئٹہ-وزارت-داخلہ-کیجانب-سے-اضافی-چیک-پوسٹس-کا-خاتمہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org