QR CodeQR Code

آئی ایم ایف کے حکم پر اپنی عوام پر ظلم شرمناک عمل ہے، آفاق احمد

23 Nov 2021 19:17

ایک بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے نہ ملک کی سلامتی کی پرواہ ہے، ایسا لگتا ہے حکمران نتائج کی پرواہ کئے بغیر صرف بیرونی ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی تمام شرائط مان لینے اور معاہدہ طے پاجانے کی خبر کو خوشخبری اور کامیابی قرار دیکر اپنی غلامانہ ذہنیت کا ثبوت دیا گیا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ ہر ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی لیوی میں ہر ماہ 4.75 پیسے اضافے کی نوید سنا کر حکومت نے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام کیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات میں ہر ماہ تقریباً 5 روپے اضافے سے مہنگائی کا جو طوفان آئیگا اسکا مقابلہ کرنا پہلے سے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے مشکل ہوجائے گا جس سے ملک میں انارکی پھیلنے کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ آفاق احمد نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے نہ ملک کی سلامتی کی پرواہ ہے، ایسا لگتا ہے حکمران نتائج کی پرواہ کئے بغیر صرف بیرونی ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے حکم پر اپنی عوام پر ظلم شرمناک عمل ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں 16 ارب کے قرضوں سے صرف اشرافیہ کو فائدہ پہنچا ہے عوام کو قطعی نہیں، قرضوں کی ضرورت بھی حکمرانوں کو اشرافیہ کا پیٹ بھرنے کیلئے ہے، قرضوں کی ضرورت عوام کو نہیں لیکن لئے جانے والے تمام قرضے ادا کرنے کیلئے ہمیشہ عوام کے حلق سے نوالہ چھینا گیا۔ آفاق احمد نے کہا کہ قوموں کی بقاء کیلئے ہتھیاروں سے زیادہ غیرت کی ضرورت ہوتی ہے جو حکومتی اقدامات میں نظر نہیں آتی۔ آفاق احمد نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں سے نجات کیلئے اگر ضرورت پڑی تو متحدہ اپوزیشن کے سنجیدہ اور عوام دوست اقدامات کی کھل کی حمایت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 965067

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965067/آئی-ایم-ایف-کے-حکم-پر-اپنی-عوام-ظلم-شرمناک-عمل-ہے-آفاق-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org