0
Tuesday 23 Nov 2021 19:26

عمران خان نے عوام اور پاکستان کے اداروں کو سہانے خواب دکھا کر جھوٹ کا محل بنایا، مصطفیٰ کمال

عمران خان نے عوام اور پاکستان کے اداروں کو سہانے خواب دکھا کر جھوٹ کا محل بنایا، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہل حکومت کو جاری رکھنے کی ضد کے باعث پاکستان کو لوٹنے والے چور اور لٹیرے پارسا بن کر سامنے آرہے ہیں، جو پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لئے خطرناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں بلوچ نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام اور پاکستان کے اداروں کو سہانے خواب دکھا کر جھوٹ کا محل بنایا لیکن جب عوام اور اداروں پر تلخ حقیقت آشکار ہوئی تب تک عمران خان کے غلط فیصلوں کے باعث پاکستان بدترین معاشی بحران میں دھنس چکا تھا، متوسط طبقہ تیزی ہے غریب کی جانب سفر کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں روز ایک نئی آڈیو اور ویڈیو منظر عام پر آنے سے عام آدمی کا اداروں پر اعتبار جو پہلے ہی کم تھا وہ مکمل طور پر اٹھنے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب نے تمام تجربات کرکے دیکھ لیا، اب پی ایس پی کے علاہ کوئی دوسرا آپشن نہیں رہا۔
خبر کا کوڈ : 965069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش