QR CodeQR Code

جانے پہچانے ممالک داعش کو اسلحہ فراہم کر رہے ہیں، بسام صباغ

23 Nov 2021 20:04

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کیساتھ خطاب میں شام کے مستقل نمائندے نے تاکید کی ہے کہ جانے پہچانے ممالک گذشتہ 10 سالوں سے داعش سمیت تمام دہشتگرد تنظیموں کو اسلحہ فراہم کر رہے ہیں


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بسام صباغ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں شام میں برسرپیکار عالمی دہشتگرد تنظیموں کو ملنے والی تسلیحاتی امداد سے پردہ اٹھایا ہے۔ اپنے خطاب میں بسام صباغ نے دہشتگرد تنظیموں کو اسلحے کی عدم ترسیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جانے پہچانے ممالک گذشتہ 10 سالوں سے شام میں برسرپیکار داعش و جبہۃ النصرہ سمیت تمام عالمی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیموں کو انواع و اقسام کا اسلحہ فراہم کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دہشتگردی کا بحران اس قدر طول پکڑ گیا ہے جس کی قیمت شامی شہری اپنی جانیں دے کر چکا رہے ہیں۔

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے کہا کہ بعض جانے پہچانے ممالک کی جانب سے ان دہشتگرد تنظیموں کو اسلحے کی خریداری کے لئے مالی امداد بھی دی جا رہی ہے جس کا مقصد شام سمیت مختلف ممالک کا امن و امان خراب کرنا ہے جبکہ یہ اقدام اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد تنظیموں کے لئے چھوٹے و ہلکے ہتھیاروں تک آسان رسائی ہی بین الاقوامی امن و امان و استحکام کے لئے اصلی خطرہ ہے جبکہ بعض ممالک کے اس گھناؤنے اقدام نے غیر فوجی افراد خصوصا خواتین و بچوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا رکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 965079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965079/جانے-پہچانے-ممالک-داعش-کو-اسلحہ-فراہم-کر-رہے-ہیں-بسام-صباغ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org