QR CodeQR Code

غاصب صیہونی فوجیوں نے "ابوشخیدم" کے اہلخانہ کو گرفتار کر لیا

23 Nov 2021 20:29

صیہونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے اتورا کے روز قدس شریف کے قدیمی حصے میں استشہادی مزاحمتی کارروائی انجام دینیوالے "فادی ابوشخیدم" کے اہلخانہ کو گرفتار کر لیا ہے جنمیں شہید کی 12 سالہ کمسن بچی بھی شامل ہے


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ منسلک میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز قدس شریف کے قدیمی حصے میں استشہادی مزاحمتی کارروائی انجام دینے والے فلسطینی معلم "فادی ابو شخیدم" کے اہلخانہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق سوشل میڈیا یوزرز نے حماس کے مقامی رہنما کی کمسن بچی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور فادی ابوشخیدم کو مایۂ فخر قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ ہمارے قومی ہیرو ہیں اور جو کچھ انہوں نے انجام دیا ہے، مسئلۂ فلسطین کے حق میں ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز مسجد اقصی کے باب السلاسل کے قریب واقع قدس شریف کے قدیمی حصے میں انجام پانے والی اس استشہادی کارروائی میں کم از کم 1 غاصب صیہونی ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے تھے۔

دوسری جانب عبری زبان کے اسرائیلی چینل "کان نیوز" نے اطلاع دی ہے کہ ابوشخیدم کی اہلیہ اور ان کی بچی کو اردن سے فلسطین واپس پہنچتے ہی "النبی" نامی پل سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اسرائیلی جاسوس تنظیم "شاباک" نے ان کی اہلیہ سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اسرائیلی اخبار ہاآرتص نے دعوی کیا ہے کہ صیہونی فورسز نے ابوشخیدم کی اہلیہ و بچی کے ساتھ ساتھ ان کے بیٹے اور بھائی کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 965087

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965087/غاصب-صیہونی-فوجیوں-نے-ابوشخیدم-کے-اہلخانہ-کو-گرفتار-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org