0
Tuesday 23 Nov 2021 21:30

پی ڈی ایم نے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کو مسترد کر دیا

پی ڈی ایم نے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کو مسترد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم نے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کو مسترد کر دیا۔ اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چند گھنٹوں میں 33 قوانین پاس کرنا پارلیمانی روایات کے ساتھ مذاق ہے۔ ایسے قوانین پاس کئے گئے، جو کسی ایک بھی ایوان میں پیش نہیں کئے گئے تھے۔ یہ قانون سازی آئین سے متصادم ہے۔ فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے مہنگائی کنٹرول نہیں ہوسکتی، مہنگائی ختم کرنے کیلئے اس حکومت کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، لیکن دل دکھی ہے۔ نواز شریف سمیت پارٹی لیڈروں کے خلاف فیصلے آئے اور نااہل کیا گیا۔

رانا شمیم کے بیان کے بعد ثاقب نثار صاحب کی آڈیو آچکی ہے۔ آڈیو کے معاملے پر فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔ فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خلاف ہونیوالی سازشیں آشکار ہوگئی ہیں۔ یہ سازشیں کسی فرد کے خلاف نہیں بلکہ ملک کیخلاف ہیں۔ اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی جعلی حکومت کے فراڈ میں نہ آئیں۔ سمندر پار پاکستانیوں اثاثہ ہیں۔ ان کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دینے کیلئے خود کام کریں گے۔ پی ڈی ایم نے ای وی ایم پر کہا کہ دنیا الیکٹرانک ووٹنگ کو مسترد کر رہی ہے۔ الیکشن کمیشن بھی اپنا ردعمل دے چکا ہے۔ اس پری پول دھاندلی کو مسترد کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 965098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش