QR CodeQR Code

وزیراعظم کا ملک کے مقابلے میں کراچی میں اشیا کی بڑھتی قیمتوں پر اظہار تشویش

23 Nov 2021 21:35

جاری بیان کے مطابق، وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما غوث علی شاہ نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی شریک تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کراچی اور حیدرآباد میں ملک کے دیگر حصوں کے مقابلوں میں اشیاءِ ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما غوث علی شاہ نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی شریک تھے۔ وزیراعظم سے ہونے والی اس اہم ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما غوث علی شاہ نے سندھ کی سیاسی صورتحال اور وفاقی حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی۔ اس کے علاوہ وزیرِاعظم نے سندھ بالخصوص کراچی اور حیدر آباد میں ملک کے باقی حصوں کے مقابلے میں اشیاءِ ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 965099

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965099/وزیراعظم-کا-ملک-کے-مقابلے-میں-کراچی-اشیا-کی-بڑھتی-قیمتوں-پر-اظہار-تشویش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org