QR CodeQR Code

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں بلدیاتی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات برقرار

23 Nov 2021 22:30

ہشام انعام اللہ نے کہا کہ میرے ضلع میں غیر متعلقہ افراد کو ٹکٹ جاری کیے گئے، اور مجھ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی مداخلت پر ان لوگوں کو ٹکٹ جاری کیے گئے جو میرے مخالفین ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ہشام انعام اللہ نے لکی مروت میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اعتراضات اٹھا دیئے۔ ہشام انعام اللہ نے وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ محمود خان، پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری کو خط لکھ دیئے ہیں۔ ہشام انعام اللہ نے کہا کہ میرے ضلع میں غیر متعلقہ افراد کو ٹکٹ جاری کیے گئے، اور مجھ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی مداخلت پر ان لوگوں کو ٹکٹ جاری کیے گئے جو میرے مخالفین ہیں۔ ہشام انعام اللہ کا کہنا تھا کہ مشاورت کے بغیر مخالف امیدواروں کی انتخابی مہم نہیں چلا سکتا، پارٹی قیادت ٹکٹوں کی تقسیم کا نوٹس لے۔


خبر کا کوڈ: 965111

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965111/پی-ٹی-ا-ئی-خیبر-پختونخوا-میں-بلدیاتی-ٹکٹوں-کی-تقسیم-پر-اختلافات-برقرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org