QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پر قانون سازی کے بعد کمیٹیاں تشکیل دے دیں

24 Nov 2021 00:27

ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کی سربراہی میں ای وی ایم پر اخراجات سے متعلق قائم دوسری کمیٹی الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور انٹرنیٹ ووٹنگ سسٹم کے بارے میں اخراجات کی رپورٹ اور مشینوں کی پائلٹ ٹیسٹنگ اور مشینوں کے استعمال کی بابت میکانزم الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے گی۔ یہ کمیٹی کمیٹی منصوبے پر عملدرآمد، بجٹ ضروریات، مشینوں کی سٹوریج سے متعلق سفارشات دیگی۔


 اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کے بعد ای وی ایم، اس کے اخراجات، موجودہ قوانین اور رولز میں ترامیم کے لیے تین کمیٹیاں تشکیل دے دیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کے بعد سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینز (ای وی ایم) اور اوورسیز ووٹنگ ٹیکنیکل کمیٹی قائم کر دی ہیں۔ کمیٹی کا مینڈیٹ انتخابی عمل میں ٹیکنالوجیز سے متعلق سفارشات تیار اور بین الاقوامی معیارات اور بہترین پریکٹیسز کی نشان دہی کرنا ہوگا۔ یہ کمیٹی اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار اور عمل درآمد کے بارے میں رپورٹ دے گی۔

الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کی سربراہی میں ای وی ایم پر اخراجات سے متعلق قائم دوسری کمیٹی الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور انٹرنیٹ ووٹنگ سسٹم کے بارے میں اخراجات کی رپورٹ اور مشینوں کی پائلٹ ٹیسٹنگ اور مشینوں کے استعمال کی بابت میکانزم الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے گی۔ یہ کمیٹی منصوبے پر عملدرآمد، بجٹ ضروریات، مشینوں کی سٹوریج سے متعلق سفارشات دے گی۔ کمیٹی کی سفارشات سے حکومت کو آگاہ کیا جائے گا، تاکہ شارٹ اور لانگ ٹرم بنیاد پر محفوظ اسٹوریج کا بندوبست کیا جا سکے۔ اس بابت الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وہ ایچ الیون فور میں ایک پراجیکٹ پلاننگ کمیشن کو تجویز کرچکا ہے، جہاں پر اسٹوریج کا بھی بندوبست کیا جا سکتا ہے، جبکہ ڈائریکٹر جنرل لاء کی سربراہی میں تیسری کمیٹی قائم کی گئی ہے، جو موجودہ قوانین اور رولز میں ترامیم کے لیے اپنی تجاویز و سفارشات پیش کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 965123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965123/الیکشن-کمیشن-نے-وی-ایم-پر-قانون-سازی-کے-بعد-کمیٹیاں-تشکیل-دے-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org