0
Wednesday 24 Nov 2021 11:09

جموں کشمیر کی سیاسی قوتیں کسانوں سے سیکھ لیں، خالدہ شاہ

جموں کشمیر کی سیاسی قوتیں کسانوں سے سیکھ لیں، خالدہ شاہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر عوامی نیشنل کانفرنس کی صدر بیگم خالدہ  شاہ نے 5 اگست 2019ء کی آئینی حیثیت کی بحالی اور تنظیم نو کے ایکٹ اور دیگر قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں عوامی نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ تین متنازعہ زرعی قوانین کو واپس لیا گیا، جبکہ ان کے لئے پہلے جواز پیش کیا گیا تھا اور 800 کسانوں کی موت ہوئی اور خستہ شدہ معیشت کو شدید دھچکا پہنچا اور جائیداد و املاک کو نقصان پہنچا، تاہم ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عوام طاقت کا سرچشمہ ہے۔ بیگم خالدہ شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے 5 اگست 2019ء کے فیصلوں کا خود جائزہ لیں جب یکطرفہ، غیر آئینی اور من مانی طور پر جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی گئی اور بھارت کے زیر انتظام علاقے کے طور پر درجہ بندی کر دی گئی۔ بیگم خالدہ شاہ نے جموں و کشمیر کی تمام سیاسی قوتوں، مذہبی سربراہان اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ اسی اتحاد کو اپنائیں جس کا مظاہرہ کسانوں نے کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 965147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش