QR CodeQR Code

بائیڈن نے چین کو دعوت نہیں دی

24 Nov 2021 10:21

9 اور 10 دسمبر کو ہونے والی ورچوئل کانفرنس میں پاکستان اور بھارت کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے، جبکہ چین کی بجائے تائیوان کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر بائیڈن نے جمہوریت پر بات کرنے کے لیے 110 ممالک کو ورچوئل کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔ 9 اور 10 دسمبر کو ہونے والی کانفرنس میں پاکستان اور بھارت کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے، جبکہ چین کی بجائے تائیوان کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ ترکی، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن اور قطر کو بھی نہیں بلایا گیا۔ مشرق وسطیٰ سے صرف عراق اور اسرائیل کو دعوت دی گئی ہے۔ کانفرنس سے متعلق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آمریت، کرپشن کے خلاف جنگ اور انسانی حقوق کا احترام جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 965148

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965148/بائیڈن-نے-چین-کو-دعوت-نہیں-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org