0
Wednesday 24 Nov 2021 10:34

آزاد کشمیر کابینہ کا بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ

آزاد کشمیر کابینہ کا بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کی کابینہ نے جلد از جلد قانون سازی کر کے بیرون ملک مقیم کشمیریوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آزادکشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بیوہ خواتین اور یتیم بچوں کی بہبود کے لیے خصوصی فنڈ کے قیام سے متعلق قانون میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی۔ کابینہ کا مؤقف تھا کہ بے سہارا افراد کی مدد سے ہی سماجی برائیوں اور دیگر جرائم کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ احساس پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے لیے مستحقین کا ڈیٹا جمع کرنے سے متعلق کابینہ نے فیصلہ کیا کہ اس مقصد کے لیے پاکستان میں رائج طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔ کابینہ نے مزید فیصلہ کیا کہ شادیوں اور دیگر سماجی تقریبات میں ون ڈش کا سلسلہ نافذ کیا جائے گا جبکہ رات 10 بجے کے بعد شادی سمیت کسی قسم کی تقریب کی اجازت نہیں ہو گی۔

علاوہ ازیں کابینہ نے نیٹ میٹرینگ جو بلنگ کا ایک طریقہ کار ہے، اسے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ شمسی توانائی کے نظام سے بننے والے بجلی گرڈ اسٹیشن میں شامل کرنے والوں کو کریڈٹ دیا جا سکے۔ وزرا کی کمیٹی نے احتساب ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کو مرتب کرنے کے سلسلے میں اب تک ہوئی پیش رفت کے حوالے سے کابینہ کو بریفنگ دی،جس پر کابینہ نے ہدایت کی کہ کمیٹی آئندہ اجلاس سے قبل یہ عمل مکمل کرے۔ اس ضمن میں جاری باضابطہ بیان کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہر سطح پر احتساب ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ تاہم انہوں نے عزم کیاکہ احتساب شفاف اور قابل عمل ہونا چاہیے اور احتساب کے مرحلے میں کسی کو نشانہ بنایا جائے نہ ہی جوابدہی کے نام پر کسی کی تضحیک کی جائے گی۔ کابینہ نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی تاکہ مختلف عدالتوں میں التوا کا شکار کیسز کی مؤثر انداز میں پیروی کی جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 965150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش