QR CodeQR Code

سرینگر، ایوان صحافت کشمیر میں عطیہ خون کا کیمپ

24 Nov 2021 11:01

ایوان صحافت کشمیر میں اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام بھی ہوا جس میں حالیہ برسوں میں فوت ہوئے صحافیوں کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ گزشتہ چند برسوں میں جانبحق ہوئے صحافیوں کی یاد میں منگل کو صحافتی انجمنوں کے صحافتی انجمنوں کے باہمی اشتراک سے ایوان صحافت کشمیر میں عطیہ خون کا کیمپ منعقد کیا گیا، جس میں کئی صحافیوں نے اپنے خون کا عطیہ پیش کیا۔ جموں و کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یہ کیمپ صبح 11 بجے شروع ہوکر سہ پہر 4 بجے تک جاری رہا۔ عطیہ خون کے اس کیمپ میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں، نامہ نگاروں، فوٹو جرنلسٹوں، ویڈیو جرنلسٹوں اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔ اس دوران ایوان صحافت کشمیر میں اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام بھی ہوا جس میں حالیہ برسوں میں فوت ہوئے صحافیوں کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔

تقریب میں سینئر صحافیوں کے علاوہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متو نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے حاشئے پر سینئر صحافی اور بی بی سی اردو سروس کے نامہ گار برائے کشمیر ریاض مسرور نے تقریب کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے کئی صحافی اس دنیا سے کوچ کر گئے جو انتہائی مشکل حالات میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دیتے رہے تو اس لحاظ سے ہم نے یہ مناسب سمجھا کہ ان (مرحومین)کی یاد میں عطیہ خون کا کیمپ منعقد کیا جائے اور فاتحہ خوانی بھی ہوجائے۔


خبر کا کوڈ: 965153

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965153/سرینگر-ایوان-صحافت-کشمیر-میں-عطیہ-خون-کا-کیمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org