0
Wednesday 24 Nov 2021 11:26

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا آپریشن، ہاسٹلز میں غیر قانونی مقیم طلبہ کو نکال دیا

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا آپریشن، ہاسٹلز میں غیر قانونی مقیم طلبہ کو نکال دیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی نئی ہاسٹلز الاٹمنٹ پالیسی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف رات گئے کارروائی، غیر قانونی طور پر مقیم متعدد طلبہ کو ہاسٹلز سے نکال دیا گیا، نکالے جانیوالے طلبہ نے وی سی آفس کے باہر بستر بچھا کر لکڑیاں جلا کر رات گزاری۔ پنجاب یونیورسٹی کی نئی ہاسٹلز الاٹمنٹ پالیسی پر عملدرآمد کیلئے انتظامیہ نے ہاسٹلز میں خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف رات گئے کارروائی کی۔ انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر رہنے والے متعدد طلبہ کو ہاسٹلز سے نکال دیا۔ نکالے جانیوالے طلبہ نے وی سی آفس کے باہر بستر بچھا کر لکڑیاں جلا کر رات گزاری۔ طلبہ نے نئی ہاسٹلز الاٹمنٹ پالیسی کو غیر قانونی قرار دیا۔

پالیسی کے تحت نئے داخل ہونیوالے طلباء کو ہاسٹل الاٹمنٹ پر پابندی عائد ہے۔ ایم فل، ایم ایس، ایم بی اے، ایل ایل ایم سٹوڈنٹس کو ہاسٹل الاٹ کرنے پر پاپندی عائد ہے۔ انتظامیہ نے تمام شعبہ جات کے سربراہان کو نئی پالیسی سے متعلق آگاہ کیا ہوا ہے۔ نئی پالیسی کے مطابق ریپلیکا اور ایوننگ پروگرامز میں زیرتعلیم طلباء کو ہاسٹل میں بطور پینگ گیسٹ رہنے کی بھی اجازت نہیں۔ پالیسی کے مطابق بی ایس آنرز میں داخل ہونیوالے پہلے سمسٹر اور 5ویں سمسٹر کے صرف پانچ طلباء کو ہاسٹل الاٹمنٹ ہوگی۔ پہلے سے رہائش پذیر طلباء کی الاٹمنٹ میں توسیع پر بھی پابندی ہے۔
خبر کا کوڈ : 965158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش