0
Wednesday 24 Nov 2021 11:19

پشاور، اشتہاری ملزموں کیخلاف آپریشن میں 2 پولیس اہلکار شہید

پشاور، اشتہاری ملزموں کیخلاف آپریشن میں 2 پولیس اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں اشتہاری ملزمان کے خلاف آپریشن میں 2پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ پشاور کے علاقے حیات آباد میں اشتہاری ملزمان کی موجودگی پر گزشتہ رات پولیس نے آپریشن کیا۔ اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی ریاض خان اور کانسٹیبل جعفر شہید ہو گئے۔دو مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فرار اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ حیات آباد مقابلے میں شہید 2 پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ آئی جی پشاور معظم جاہ انصاری، سی سی پی او پشاور سمیت اعلی افسران نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 965170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش