QR CodeQR Code

پشاور، اشتہاری ملزموں کیخلاف آپریشن میں 2 پولیس اہلکار شہید

24 Nov 2021 11:19

پشاور کے علاقے حیات آباد میں اشتہاری ملزمان کی موجودگی پر گزشتہ رات پولیس نے آپریشن کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں اشتہاری ملزمان کے خلاف آپریشن میں 2پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ پشاور کے علاقے حیات آباد میں اشتہاری ملزمان کی موجودگی پر گزشتہ رات پولیس نے آپریشن کیا۔ اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی ریاض خان اور کانسٹیبل جعفر شہید ہو گئے۔دو مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فرار اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ حیات آباد مقابلے میں شہید 2 پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ آئی جی پشاور معظم جاہ انصاری، سی سی پی او پشاور سمیت اعلی افسران نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 965170

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965170/پشاور-اشتہاری-ملزموں-کیخلاف-ا-پریشن-میں-2-پولیس-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org