0
Wednesday 24 Nov 2021 20:58

گیس بحران سے نجات کیلئے پاک ایران گیس منصوبہ مکمل کیا جائے، سبطین سبزواری

گیس بحران سے نجات کیلئے پاک ایران گیس منصوبہ مکمل کیا جائے، سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے ملک میں جاری گیس بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوام اب کھانا پکانے کی سہولت سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔ مہنگائی، بیروزگاری کیساتھ حالات اسی طرح جاری رہے تو بہت جلد عوام کے ہاتھوں میں حکمرانوں کے گریبان ہوں گے، عوام کی صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو شروع کیا جائے تاکہ ملک ناقابل برداشت گیس بحران سے نجات حاصل کر سکے۔ علامہ سبطین سبزواری نے یاد دلایا کہ ایران اپنے حصے کے پائپ لائن بھی بچھا چکا ہے اور پاکستان کو اپنی سرزمین پر لائن بچھانے کیلئے قرض دینے پر بھی تیار ہے، مگر حکمرانوں کی نااہلی اور امریکہ کا خوف قومی ترقی کے راستے میں رکاوٹ ہے۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں آئی ٹی پی کے رہنما نے افسوس کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں شروع کئے گئے گیس پائپ لائن منصوبے کے افتتاح کے باوجود بعد میں برسر اقتدار آنیوالی مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی حکومتوں نے امریکہ سے خوفزدہ ہو کر قومی اہمیت کے منصوبے پر کوئی کام نہیں کیا اور مہنگی ایل این جی خریدی، جس کا آج نہ صرف ملک و قوم کو نقصان ہوا بلکہ عوام بھی در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گیس کے ذخیرے ختم ہو چکے ہیں اور ملک کی ضرورت کو پورا کرنے کے قابل نہیں رہے۔ اس لئے اس وقت کی حکومت نے ایران سے گیس لیکر اپنے ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کی مگر امریکہ کے خوف کی وجہ سے آنیوالی حکومتیں ایسا نہ کر سکیں اور نتائج آج قوم بھگت رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 965172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش