0
Wednesday 24 Nov 2021 12:53

اصل مجرم حکومت ہے، نیب تو آلہ کار ہے، مریم نواز

اصل مجرم حکومت ہے، نیب تو آلہ کار ہے، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت اصل مجرم ہے، نیب تو آلہ کار ہے، نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غررسمی بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اصل مجرم حکومت ہے نیب تو حکومت کا ایک آلہ کار ہے، نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں بلکہ جب ان سے مانگے جاتے ہیں تو اس کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کیسز حکومت میں بیٹھے لوگوں کی طرف سے بنائے گئے ہیں نیب جواب کہاں سے دے، اور جب نیب سے جواب نہیں بنتا تو حکومت کو آنا پڑتا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے کیس میں نیب التواء مانگ رہی ہے میں نہیں مانگ رہی، یہاں فارن فنڈنگ کیس نہیں چل رہا جس میں التواء مانگا جائے، عرفان قادر کا سپریم کورٹ میں کیس ہے اس لئے وہ پیش نہیں ہو رہے، ثاقب نثار کی لیکیڈ آڈیو پر چک شہزاد میں پریس کانفرنس کروں گی۔
خبر کا کوڈ : 965182
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش