0
Wednesday 24 Nov 2021 12:58

مشیر خزانہ شوکت ترین نے گیس بحران میں حکومت کو ذمہ دار ٹھہرا دیا

مشیر خزانہ شوکت ترین نے گیس بحران میں حکومت کو ذمہ دار ٹھہرا دیا
اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت کے بروقت اقدامات نہ کرنے کے باعث ملک میں گیس بحران آیا۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت کے بروقت اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے ملک میں گیس بحران آیا، شوکت ترین نے بتایا کہ جب گیس کے کارگو لینے کا وقت تھا اس وقت نہیں لئے گئے، اب وقت گزر چکا ہے اور عالمی سطح پر گیس کی قیمتیں بلند ہو چکی ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر حماد اظہر نے بھی ملک میں گیس بحران کا عندیہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ تاخیر سے گیس کی بکنگ کرنے اور گیس کارگو کی عالمی سطح پر زیادہ طلب کے باعث گزشتہ برس کی نسبت اس بار 1 کارگو کی کمی ہوگی، اور پاکستان میں 10 کارگو آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 965184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش