QR CodeQR Code

ملک بھر میں کل پیٹرول پمپ بند رہیں گے، پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن

24 Nov 2021 13:05

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ 25 نومبر صبح 6 بجے سے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے ہیں، ڈیلر مارجن 6 فیصد ہونے تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے کل سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ 25 نومبر صبح 6 بجے سے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔ سیکرٹری نعمان بٹ نے بتایا ہے کہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے ہیں، ڈیلر مارجن 6 فیصد ہونے تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہونگے۔ نعمان بٹ نے کہا کہ حکومت نے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کرائی تھی، لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا ہے، حکومتی یقین دہانی کے بعد 5 نومبر کی ہڑتال کی کال بھی واپس لی تھی۔


خبر کا کوڈ: 965186

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965186/ملک-بھر-میں-کل-پیٹرول-پمپ-بند-رہیں-گے-پیٹرولیم-ڈیلر-ایسوسی-ایشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org