0
Wednesday 24 Nov 2021 13:05

ملک بھر میں کل پیٹرول پمپ بند رہیں گے، پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن

ملک بھر میں کل پیٹرول پمپ بند رہیں گے، پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے کل سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ 25 نومبر صبح 6 بجے سے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔ سیکرٹری نعمان بٹ نے بتایا ہے کہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے ہیں، ڈیلر مارجن 6 فیصد ہونے تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہونگے۔ نعمان بٹ نے کہا کہ حکومت نے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کرائی تھی، لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا ہے، حکومتی یقین دہانی کے بعد 5 نومبر کی ہڑتال کی کال بھی واپس لی تھی۔
خبر کا کوڈ : 965186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش