0
Wednesday 24 Nov 2021 13:26

پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور کی آپریشنل تیاریوں اور انسداد کورونا مہم میں کئے جانیوالے اقدامات کو سراہا۔ آرمی چیف نے لاہور میڈیکل کالج کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر طلباء اور فیکلٹی ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ لاہور میڈیکل کالج کا شمار پاکستان کے بہترین اداروں میں ہوتا ہے، یہ ادارہ ڈاکٹر آف فیزیکل تھراپی، بی ایس آنرز، میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کلیدی کردارا دا کر رہا ہے۔

انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے ملک کی ترقی اور انسانیت کی خدمت میں اعلیٰ مقام کے حصول کی طرف توجہ دیں۔ پاک فوج کے سربراہ نے بیدیاں میں اگلے مورچوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔ مقامی فارمیشن کمانڈر نے آرمی چیف کو بریفنگ دی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے بلند عزم حوصلے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج بہترین تربیت یافتہ فوج ہے اور مادروطن کے دفاع کے لئے ہر قیمت کی ادائیگی کے لئے تیار ہے۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 965190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش