QR CodeQR Code

سبی، ایف سی اہلکار بارودی سرنگ کی زد میں، 1 اہلکار جانبحق 2 زخمی

24 Nov 2021 13:19

دھماکے کے نتیجے میں گشت پر مامور ایک اہلکار موقع پر جانبحق ہوگیا، جبکہ دو اہلکار زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شرپسند عناصر کی جانب سے سبی کی سب تحصیل بابر کچ کے علاقہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی اطلاع ملی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار جانبحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایف سی اہلکار معمول کے مطابق علاقے میں پیدل پیٹرولنگ کررہے تھے کہ باردوی سرنگ کی زد میں آگئے۔ لیویز حکام اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی مدد کیلئے موقع پر پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے میں مزید بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ جاں بحق اہلکار اور زخمیوں کو سی ایم ایچ سبی منتقل کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 965191

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965191/سبی-ایف-سی-اہلکار-بارودی-سرنگ-کی-زد-میں-1-جانبحق-2-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org