0
Wednesday 24 Nov 2021 14:28

بھارتی اعزاز حاصل کرنیوالے پائیلٹ ابھی نندن کی سوشل میڈیا پر درگت

بھارتی اعزاز حاصل کرنیوالے پائیلٹ ابھی نندن کی سوشل میڈیا پر درگت
اسلام ٹائمز۔ 27 فروری 2019 کو پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں رسواء ہونیوالے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھارتی حکومت نے اپنے تیسرے بڑے فوجی اعزاز ’’ویر چکرا‘‘ سے نوازا، گزشتہ روز جب خبر سامنے آئی تو سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ صارفین کی بڑی تعداد نے ابھی نندن کے نام کے ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے پیغامات شیئر کیے، جس سے ابھی نندن کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔ اس موقع پر صارفین نے ابھی نندن کو پاکستانی فوج کی جانب سے پیش کی جانیوالی چائے کو بھی خوب یاد کیا اور دلچسپ میمز بنائیں۔ ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے چائے کے اوپر بچوں، مرد حضرات، لیجنڈز اور الٹرا لیجنڈز کی جانب سے چائے کے مطالبے پر میم شیئر کی گئی۔ خباب نامی صارف نے کارٹون کی تصویر شیئر کی جسے عام طور پر میم کی دنیا میں کچھ غلط کرکے بچنے والے تاثرات دینے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

صارف نے کارٹون کو ابھی نندن سے مماثلت دی۔ علی نے پوسٹ شیئر کی جس میں بھارت کو ٹرول کیا گیا۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا ابھی نندن کے طیارے سے ایک بھی میزائل نہیں مارا گیا، جسے پوری دنیا نے دیکھا۔ امریکہ نے بھی تصدیق کی پاکستان کا کوئی بھی ایف سولہ طیارہ گمشدہ نہیں۔ انہوں نے سوال کیا پھر کون سا طیارہ ابھی نندن نے گرایا اور کیسے؟ ثناء نامی صارف نے کاغذ کے جہاز کی تصویر شیئر کی جس پرایف سولہ لکھا تھا۔ صارف نے کہا بھارتی فضائیہ جہاز گرانے کا دعویٰ کر رہی ہے۔ یاسر اقبال نے لکھا میں اس جامعہ میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لینا چاہتا ہوں جہاں انتظامیہ تمام مضامین میں فیل ہونیوالے طلباء کو ویرچکرا ایوارڈ سے نوازتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 965207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش