0
Wednesday 24 Nov 2021 18:25

کامیاب جوان پروگرام سے معیشت میں انقلاب آئیگا، اسد عمر

کامیاب جوان پروگرام سے معیشت میں انقلاب آئیگا، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے لوگوں سے کہا ہے کہ انہیں جو کچھ آتا ہے، اس کے متعلق اپنی سی وی جاب پورٹل پر اپ لوڈ کر دیں۔ انہوں نے تمام وزارتوں سے کہا کہ وہ جاب پورٹل پر اشتہارات کی تشہیر کریں۔ کامیاب نوجوان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ نوجوانوں کو ہم نے فیصلہ سازی میں شریک کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نوجوان نسل کو کامیاب بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت میں انقلاب نوجوانوں کی وجہ سے آئے گا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو صرف ہنر سکھایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں ںے خود کاروبار شروع کرنا ہے۔ انہوں نے خطاب میں کہا کہ کامیاب جوان پروگرام سے معیشت میں انقلاب آئے گا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ نوجوانوں کی کامیابی کے لیے بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام نوجوان نسل کے لیے سنگ میل ثابت ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 965240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش