0
Wednesday 24 Nov 2021 19:01

کوہستان میں کار حادثہ، گلگت سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

کوہستان میں کار حادثہ، گلگت سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ اپر کوہستان میں کار کھائی میں جا گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ بدقسمت خاندان اپنے عزیز کی فوتگی پر اسلام آباد سے گلگت جلال آباد آ رہا تھا کہ اپر کوہستان کے علاقے لوٹر تھانے کی حدود میں حادثہ پیش آیا۔ ریسکیو زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے افراد تھے جن میں ایک بچہ، دو خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔ جاں بحق افراد میں یاسمین زوجہ ڈاکٹر اظہر حسن خان، عدنان حسن خان ولد ڈاکٹر اظہر حسن خان، کرار حسن خان ولد ڈاکٹر اظہر حسن خان، اسرار حسن خان ولد ڈاکٹر اظہر حسن خان، نینی فاطمہ بنت ڈاکٹر اظہر حسن خان اور ایک سالہ ننھا بچہ بھی شامل ہے۔ وزیر اعلیٰ خالد خورشید، وزیر اطلاعات فتح اللہ خان اور مشیر قانون سہیل عباس شاہ نے المناک حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 965247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش