0
Wednesday 24 Nov 2021 21:10

لاہور، سعد رضوی سے ن لیگ کے وفد کی ملاقات، رہائی پر مبارکباد دی

لاہور، سعد رضوی سے ن لیگ کے وفد کی ملاقات، رہائی پر مبارکباد دی
اسلام ٹائمز۔ امیر تحریک لبیک پاکستان سعد حسین رضوی سے مسلم لیگ نواز کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کی قیادت میں وفد نے مسجد رحمت اللعالمین میں ملاقات کی۔ (ن) لیگ کے وفد میں مہر اشتیاق احمد، ڈپٹی میئر لاہور مہر محمود، میاں  طارق سمیت دیگر شریک تھے۔ خواجہ عمران نذیر نے امیر تحریک لبیک پاکستان کو رہائی پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا۔ ترجمان ٹی ایل پی کے مطابق ملاقات جذبہ خیر سگالی کے تحت ہوئی۔

حافظ سعد رضوی نے کہا کہ سیاست میں ہمیشہ دروازے کھلے ہیں، سیاست میں ہمیشہ دلوں کو بڑا کرنا پڑتا ہے۔ سعد حسین رضوی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک لبیک سیاسی میدان میں اپنی قوت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا منشور نظام مصطفیٰ کا نفاذ ہے، ملک کو مسائل اور بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے تحریک لبیک کے پاس بہترین منشور ہے۔ اس موقع پر رہنماؤں نے آئندہ بھی رابطے رکھنے پر اتفاق کیا۔ 
خبر کا کوڈ : 965261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش