0
Wednesday 24 Nov 2021 21:28

وزارت خزانہ نے گلگت بلتستان میں گندم کی قیمت میں ستر فیصد اضافے کی تجویز دیدی

وزارت خزانہ نے گلگت بلتستان میں گندم کی قیمت میں ستر فیصد اضافے کی تجویز دیدی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت خزانہ نے گلگت بلتستان میں گندم کی قیمت میں ستر فیصد اضافے کی تجویز دیدی۔ دوسری جانب اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے جی بی کیلئے گندم کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ بھی مسترد کر دیا۔ جی بی کے عام انتخابات کے دوران تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے جی بی کیلئے سالانہ گندم کوٹے میں 10 ہزار میٹرک ٹن اضافے کا اعلان کیا تھا۔ وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور نے انتخابی مہم کے دوران گندم کوٹہ ایک لاکھ پچاس ہزار میٹرک ٹن سالانہ سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار کرنے کا اعلان کیا جس پر عملدرآمد بھی ہو گیا تھا۔ حال ہی میں ہونے والے ای سی سی اجلاس میں اضافی کوٹہ مسترد کر دیا گیا۔ دوسری جانب وفاقی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ جی بی کیلئے سبسڈائزڈ گندم کی فراہمی وفاقی بجٹ پر بوجھ ہے۔ اس لیے مرحلہ وار قیمت میں ستر فیصد تک اضافہ کرنا ہوگا۔ وزارت خزانے نے گندم کوٹہ میں اضافہ قیمتوں میں اضافے سے مشروط کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے  ستر کی دہائی میں جی بی کیلئے گندم پر سبسڈی دی تھی جو اب تک جاری ہے۔ وفاقی حکومت جی بی میں گندم پر سبسڈی کی مد میں سالانہ 6 ارب روپے جاری کرتی ہے۔ اس وقت جی بی میں گندم کی فی بوری قیمت 1300 روپے ہے۔
خبر کا کوڈ : 965273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش