?>?> کیچ، سکیورٹی فورسز پر حملہ، 1 اہلکار جانبحق 1 زخمی - اسلام ٹائمز
0
Wednesday 24 Nov 2021 21:28

کیچ، سکیورٹی فورسز پر حملہ، 1 اہلکار جانبحق 1 زخمی

کیچ، سکیورٹی فورسز پر حملہ، 1 اہلکار جانبحق 1 زخمی
اسلام ٹائمز۔ شر پسند عناصر کی جانب سے بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جس میں دو اہلکار جانبحق ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کیچ کے علاقے تمپ میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آوروں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز بلوچستان کی ترقی استحکام اور امن کو خراب کرنے کے درپے بزدل دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 965275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش