QR CodeQR Code

کیچ، سکیورٹی فورسز پر حملہ، 1 اہلکار جانبحق 1 زخمی

24 Nov 2021 21:28

دہشتگردوں کے حملے میں 1 اہلکار موقع پر جانبحق ہوگیا اور ایک زخمی ہوا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے حملے کا بھرپور جواب دیا۔


اسلام ٹائمز۔ شر پسند عناصر کی جانب سے بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جس میں دو اہلکار جانبحق ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کیچ کے علاقے تمپ میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آوروں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز بلوچستان کی ترقی استحکام اور امن کو خراب کرنے کے درپے بزدل دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔


خبر کا کوڈ: 965275

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965275/کیچ-سکیورٹی-فورسز-پر-حملہ-1-اہلکار-جانبحق-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org