QR CodeQR Code

شہید کمانڈروں کی ٹارگٹ کلنگ کے قانونی فالواپ کیلئے ایرانی جوڈیشل وفد بغداد پہنچ گیا

24 Nov 2021 21:32

عراقی میڈیا کیمطابق ایرانی عدلیہ کیساتھ وابستہ قانون دانوں کا ایک اعلی سطحی وفد آج بغداد پہنچا ہے جہاں جنرل قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور رفقاء کی شہادت کا سبب بننے والی قابض امریکی فوج کی دہشتگردانہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف قانونی فالواپ کا جائزہ لیا جائیگا


اسلام ٹائمز۔ عراق میں غیر قانونی طور پر قابض امریکی فوج کے ہاتھوں متحدہ اسلامی مزاحمتی محاذ کے شہید کمانڈروں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جاری قانونی فالواپ کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطحی ایرانی عدالتی وفد آج صبح بغداد پہنچا ہے۔ عرب ای مجلے العہد نیوز کے مطابق ایرانی اعلی سطحی عدالتی وفد کا استقبال عراقی سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین فائق زیدان نے کیا جس کا مقصد ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی، عراقی حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس اور رفقاء کی ٹارگٹ کلنگ پر مبنی امریکی دہشتگردانہ اقدام کے خلاف جاری قانونی کارروائی کا جائزہ لینا ہے۔


خبر کا کوڈ: 965277

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965277/شہید-کمانڈروں-کی-ٹارگٹ-کلنگ-کے-قانونی-فالواپ-کیلئے-ایرانی-جوڈیشل-وفد-بغداد-پہنچ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org