0
Wednesday 24 Nov 2021 22:18

بھارت، کووڈ ویکسی نیشن کے تحت 118.44 کروڑ ٹیکے لگے

بھارت، کووڈ ویکسی نیشن کے تحت 118.44 کروڑ ٹیکے لگے
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کووڈ ویکسینیشن مہم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 76.58 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 118.44 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 76 لاکھ 58 ہزار کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 118 کروڑ 44 لاکھ 23 ہزار 573 کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10949 کووڈ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اب تک تین کروڑ 39 لاکھ 57 ہزار 698 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ صحتیاب ہونے کا شرح 98.33 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 9283 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں اب ایک لاکھ 11 ہزار 481 متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.32 فیصد ہے۔ انفیکشن کی شرح 0.80 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کل 11 لاکھ 57 ہزار 697 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 63 کروڑ 47 لاکھ 74 ہزار 225 کووڈ ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 965281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش