QR CodeQR Code

پاراچنار، صحافی سید نبی حسین کو سچ لکھنے کی پاداش میں گرفتار کر لیا گیا

24 Nov 2021 21:41

ذرائع کے مطابق سید نبی حسین الحسینی کو پیواڑ مسئلہ پر حقائق منظر عام پر لانے اور اس حوالے سے مقامی انتظامیہ کی نااہلی کو قلم کی طاقت سے اجاگر کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ سید نبی حسین کی گرفتاری پر سماجی، مذہبی و صحافتی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سے تعلق رکھنے والے سینیئر صحافی سید نبی حسین الحسینی کو حقائق پر مبنی رپورٹنگ کرنے کے جرم میں مقامی انتظامیہ نے حراست میں لے لیا، مقامی ذرائع کے مطابق سینیئر صحافی اور سماجی شخصیت سید نبی حسین الحسینی کو مقامی پولیس نے ان کی رہائشگاہ سے حراست میں لیا، عمائدین اور مذہبی و سیاسی شخصیات نے جب اس حوالے سے انتظامیہ سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں جلد ہی رہا کردیا جائے گا، تاہم گذشتہ روز ہی انہیں خاموشی سے بنوں منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سید نبی حسین الحسینی کو پیواڑ مسئلہ پر حقائق منظر عام پر لانے اور اس حوالے سے مقامی انتظامیہ کی نااہلی کو قلم کی طاقت سے اجاگر کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ سید نبی حسین کی گرفتاری پر سماجی، مذہبی و صحافتی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 965282

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965282/پاراچنار-صحافی-سید-نبی-حسین-کو-سچ-لکھنے-کی-پاداش-میں-گرفتار-کر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org