0
Wednesday 24 Nov 2021 22:59

ڈی آئی خان، ریاست مدینہ کے نعرے سے دھوکہ دیا گیا، جے یو آئی

ڈی آئی خان، ریاست مدینہ کے نعرے سے دھوکہ دیا گیا، جے یو آئی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ڈیرہ اسماعیل خان کے سینئر نائب صدر مولانا عبید الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا۔ مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے۔ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والوں نے قوم کو دھوکہ دیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام جمعیت علماء اسلام کے نوجوان امیدوار کفیل احمد نظامی ووٹ پرچی کتاب کے نشان پر مہر لگا کر سٹی میئر تحصیل ڈیرہ کی سیٹ پر بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت کی جانب سے سٹی میئر ڈیرہ اسماعیل خان کی نشست پر الیکشن لڑنے والے امیدوار کفیل احمد نظامی کے جی پی او چوک پر واقع انتخابی دفتر ''مفتی محمود مرکز'' پر منعقدہ جے یو آئی سٹی ون کی تحصیل عاملہ 'تحصیل شوری اور تحصیل سٹی ون کے امراء و نظماء کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سٹی میئر کی نشست پر جمعیت کے نامزد کردہ امیدوار کفیل احمد نظامی، ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری اشفاق ایڈووکیٹ، تحصیل امیر قاری اعجاز فارقی، جنرل سیکرٹری حاجی امین، حاجی نظام الدین، حاجی امام الدین، قاری محمد عمیر فاروقی سمیت سینکڑوں ذمہ داران موجود تھے۔ سٹی میئر امیدوار کفیل احمد نظامی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ شرافت اور دیانت داری سے علاقے کے عوام کی خدمت کی ہے۔ جے یو آئی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جو ریکارڈ ترقیاتی کام کئے۔ اس بنیاد پر سٹی میئر تحصیل ڈیرہ کی نشست سے الیکشن لڑ رہا ہوں۔ پارٹی کی قیادت کے فیصلوں کی پابندی کرونگا۔ عوام باشعور ہیں، مخالفین ہماری مقبولیت سے خوف زدہ ہو چکے ہیں۔ مل جل کر علاقے کی تعمیر و ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 965291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش