QR CodeQR Code

پاکستان کا افغانستان کیلئے بھارت کو گندم اور ادویات کی ترسیل کی اجازت دینے کا فیصلہ

24 Nov 2021 23:12

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کی عوام کے لئے جذبہ خیرسگالی کے تحت حکومت پاکستان نے بھارت سے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور جان بچانے والی ادویات کی واہگہ کے راستے افغانستان ترسیل کی انسانی ہمدردی کی غیرمعمولی بنیاد پر اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے افغانستان کیلئے بھارت کو گندم اور ادویات کی ترسیل کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کی عوام کے لئے جذبہ خیرسگالی کے تحت حکومت پاکستان نے بھارت سے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور جان بچانے والی ادویات کی واہگہ کے راستے افغانستان ترسیل کی انسانی ہمدردی کی غیرمعمولی بنیاد پر اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پاکستان کی طرف سے اس فیصلے سے متعلق وزارت امور خارجہ میں بھارتی ناظم الامور کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 965292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965292/پاکستان-کا-افغانستان-کیلئے-بھارت-کو-گندم-اور-ادویات-کی-ترسیل-اجازت-دینے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org