0
Wednesday 24 Nov 2021 23:24

طالبان آسٹریلوی کمپنی کیلئے افغانستان میں بھنگ تیار کرینگے

طالبان آسٹریلوی کمپنی کیلئے افغانستان میں بھنگ تیار کرینگے
اسلام ٹائمز۔ طالبان نے افغانستان میں بھنگ کی پراسیسینگ مرکز بنانے کے لیے آسٹریلوی گروپ سے لاکھوں ڈالرز کا معاہدہ کر لیا ہے۔ طالبان ترجمان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ حکومت نے آسٹریلوی کمپنی Cpharm کے ساتھ 450 ملین ڈالر کے ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کی رُو سے مذکورہ کمپنی افغانستان میں بھنگ کی پراسیسنگ کرنے والا مرکز قائم کرے گی۔ طالبان کے پریس ڈائریکٹر قاری سعید خوستی کا اس معاہدے کے بارے میں کہنا ہے کہ اس معاہدے پر دونوں فریقین کی جانب سے دستخط ہو چکے ہیں اور کچھ ہی دنوں میں اس پراجیکٹ پر کام کا آغاز ہو جائے گا۔افغان خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے ڈپٹی وزیر برائے نارکوٹکس نے گزشتہ روز Cpharm  کے نمائندوں کے سے ملاقات کی، جنہوں نے اس منصوبے میں 450 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ تاہم Cpharm  کی جانب سے ابھی تک اس معاہدے کے بارے میں ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ قاری سعید خوستی کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت بھنگ سے ادویات بنانے والی اس کمپنی کو افغانستان میں ہزاروں ایکٹر پر پھیلی پوست کی فصل تک رسائی دی جائے گی۔ واضح رہے کہ اگست میں بر سر اقتدار آنے کے بعد طلبان نے ملک بھر میں بھنگ تیار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تھا، اس کارروائی میں منشیات استعمال اور فروخت کرنے ڈیلرز کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ کسانوں کو پوست کی فصل کاشت کرنے سے روک دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 965293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش