0
Wednesday 24 Nov 2021 23:30

آئی ایم ایف کی شرائط قبول کرنا ملکی خودمختاری کو داﺅ پر لگانا ہے، جماعت اسلامی

آئی ایم ایف کی شرائط قبول کرنا ملکی خودمختاری کو داﺅ پر لگانا ہے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط قبول کرنا ملک کی آزادی و خودمختاری کو داﺅ پر لگانے کے مترادف ہے، مہنگائی کا مزید طوفان اور ملک عملی طور پر عالمی مالیاتی اداروں کا غلام بن جائے گا، ہر ماہ پیٹرولیم لیوی میں 4 روپے اضافہ، بجلی کی قیمتوں میں 4.75 روپے اضافے کی نیپرا تجویز اور اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے ملک مزید غلامی کی زنجیروں میں جکڑ جائے گا، جبکہ عوام جو پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں مارے ہوئے ہیں، ان کی زندگی اجیرن ہو جائے گی۔ اپنے ایک بیان میں محمد حسین محنتی نے کہا کہ سود و مالیاتی داروں سے نجات کی بجائے ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت سودی معیشت کو فروغ اور ملک و قوم کو زنجیروں میں جکڑے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی خودمختاری اور آئی ایم ایف کے ماتحت کرنے سے ملکی معاشی حالت مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے، اب پاکستانی قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کی معاشی خودمختاری کو گروی رکھنے سے بچانے کیلئے موجودہ حکمرانوں سے نجات کیلئے باہر نکلنا ہے یا مزید مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کی چکی میں پستے رہنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 965295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش