0
Wednesday 24 Nov 2021 23:35

کوئٹہ، طلباء تنظیموں کا احتجاج جاری، جامعہ بلوچستان کے علاوہ دیگر ادارے کھولنے کا اعلان

کوئٹہ، طلباء تنظیموں کا احتجاج جاری، جامعہ بلوچستان کے علاوہ دیگر ادارے کھولنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء تنظیموں نے ایک مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا ہے کہ یونیورسٹی آف بلوچستان لاپتہ طلباء کی باحفاظت بازیابی تک بند رہے گی۔ انہوں نے جامعہ بلوچستان کے علاوہ صوبے کے دیگر تمام اداروں میں احتجاج 4 روز کے لئے موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ طلباء نے کہا کہ اگر 29 نومبر تک طلباء کا کوئی سراغ نہیں ملتا، تو طلباء تنظیمیں ایک بار پھر پورے صوبے کے اداروں کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ سخت ترین لائحہ عمل طے کریں گے۔ انہوں نے جامعہ بلوچستان کے وی سی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ میں نصب وی سی صاحب کے کیمرے کی آنکھ باتھروم کے اندر تو جھانک سکتی ہے، لیکن اغواء کاروں کو نہیں دیکھ سکتی۔ ان کیمروں کا مقصد صرف اور صرف طلباء کو نفسیاتی طور پر مفلوج رکھنا اور طلباء کے عصمت کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ ان سے آپ تحفظ کا کام بھی لیں۔
خبر کا کوڈ : 965297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش