0
Thursday 25 Nov 2021 08:50

لاہور، پیٹرول پمپس ڈیلرز کی ہڑتال، شہر میں سپلائی متاثر

لاہور، پیٹرول پمپس ڈیلرز کی ہڑتال، شہر میں سپلائی متاثر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے احتجاج کی کال پر لاہور شہر کے متعدد پیٹرول پمپس بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ چند ایک کھلے ہیں جہاں پیٹرول کی فراہمی جاری ہے۔ اعلان کے مطابق پیٹرول پمپس نے احتجاجاً آج صبح 6 بجے کے بعد شہریوں کو پٹرول کی فراہمی بند کرنا تھی۔ ایمپرس روڈ پر واقع پی ایس او پیٹرول پمپ پر پیٹرول کی سپلائی بند کر دی گئی۔ ایمپرس روڈ پر واقع ہس مارٹ پٹرول پمپ ٹینٹ لگا کر بند کر دیا گیا۔ پیکو روڈ پر پی ایس او پمپ کی جانب سے بھی پیٹرول کی فراہمی بند کر دی گئی۔ یو ای ٹی جی ٹی روڈ پر پی ایس او کے دونوں پمپس بند کر دیئے گئے۔

ادھر پیکو روڈ پر شیل، ٹوٹل اور اٹک کی جانب سے پیٹرول کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ ماڈل ٹاؤن فیروزپور روڈ پر واقع شیل پمپ پر پیٹرول کی فروخت جاری ہے جبکہ ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر واقع ٹوٹل پمپ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک پیٹرول پمپس بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے کمیشن مارجن 3 روپے 30 پیسے سے بڑھا کر 6 روپے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ شہریوں نے گزشتہ روز لمبی قطاروں میں لگ کر پٹرول ڈلوا لیا تھا۔ ہڑتال کے اعلان کے بعد پیٹرول فراہم کرنیوالے پمپوں پر بھی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ پیٹرول پمپ بند ہونے سے معمولات زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 965316
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش