QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریگی، آصف زرداری

25 Nov 2021 08:00

بلاول ہاؤس لاہور میں پی پی کے شریک چیئرمین کی پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کے صدر میاں حسن ڈار کی ملاقات ہوئی، سابق صدر نے گوجرانوالا اور فیصل آباد میں پیپلز پارٹی کیلئے ڈار فیملی کی خدمات کو سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گی۔ آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کے صدر میاں حسن ڈار کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق صدر نے گوجرانوالا اور فیصل آباد میں پیپلز پارٹی کیلئے ڈار فیملی کی خدمات کو سراہا۔

آصف زرداری نے ودود حسن ڈار کی این اے 133 میں اسلم گل کی انتخابی مہم میں گرمجوشی سے شرکت کی تعریف کی۔ میاں ودود حسن ڈار نے سابق صدر کو گوجرانوالا آنے کی دعوت دی، جو انہوں نے قبول کر لی۔ اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں پورے زور و شور سے میدان میں اتر چکی ہے، پیپلز پارٹی کو میاں ودود حسن ڈار جیسے ورکروں کی ضرورت ہے، پارٹی پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر ے گی۔


خبر کا کوڈ: 965325

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965325/پیپلز-پارٹی-پنجاب-میں-اپنا-کھویا-ہوا-مقام-دوبارہ-حاصل-کریگی-آصف-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org