0
Thursday 25 Nov 2021 11:00

مسئلۂ فلسطین بارے ایرانی موقف کبھی نہ بدلے گا، زیاد النخالہ

مسئلۂ فلسطین بارے ایرانی موقف کبھی نہ بدلے گا، زیاد النخالہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ سیف القدس مزاحمتی آپریشن (11 تا 21 مئی 2021ء) کے بعد فلسطینی مزاحمتی محاذ نے نہ صرف اپنی عسکری طاقت کو دوبارہ بحال کر لیا ہے بلکہ مقامی سطح پر اسلحہ جات کی مسلسل تیاری کے ذریعے اپنے زرادخانوں کو بھی پر کر لیا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ آج فلسطینی مزاحمتی محاذ چھوٹے اسلحے سے لے کر بڑے اسلحے اور ڈرون طیاروں تک سب کچھ غزہ کے اندر ہی تیار کر رہا ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے کمانڈر شہید بہاء ابوالعطاء کی دوسری برسی کے موقع پر عرب ٹیلیویژن چینل المیادین کے ساتھ گفتگو میں زیاد النخالہ نے کہا کہ شہید ابوالعطاء نے اپنی زندگی کے دوران انتہائی موثر اقدامات اٹھائے ہیں اور ہم ان کے رستے پر چلتے رہیں گے اور ان کی شہادت کے جواب میں سرایا القدس کی جانب سے انجام دیئے جانے والے "صیحۃ الفجر" مزاحمتی آپریشن جیسے بھرپور جواب، غاصب صیہونی رژیم کو دیتے رہیں گے۔ الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے سربراہ نے ایران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ ایران فلسطینی امنگوں کا پاسبان اور غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کا دشمن ہے جبکہ یہ ایرانی موقف کبھی نہ بدلے گا۔ زیاد النخالہ نے اپنی گفتگو کے آخر میں یمن پر مسلط کردہ ظالمانہ جنگ کے فی الفور خاتمے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یمن کی مزاحمتکار قوم بھی فلسطین اور فلسطینی مزاحمتی محاذ کی محافظ ہے۔
خبر کا کوڈ : 965327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش