0
Thursday 25 Nov 2021 11:27

تحریک لبیک کا بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

تحریک لبیک کا بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نائب امیر تحریک لبیک پاکستان پیر سید ظہیر الحسن شاہ نے بتایا کہ پاکستان کی فلاح و بہبود اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلدیاتی انتخابات میں تمام جماعتوں کو ٹف ٹائم دیں گے۔ تحریک لبیک کے اعلی عہدیدار کے مطابق موجودہ حکمرانوں نے ملک کو مہنگائی تلے دبا دیا ہے، غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں، سیاستدان اور حکمران الزام تراشیوں اور انتقامی سیاست کے بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ حافظ سعد رضوی کی قیادت میں تحریک لبیک سیاسی میدان میں بھی اپنی کامیابی کےجھنڈے گاڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران مال بنانے میں مصروف ہیں، عوام کی حالت زار کا کسی کو احساس نہیں، جہاں اپنے مالی فائدے کی بات ہو وہاں حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر آ جاتی ہے جبکہ عوام کے بھلائی کیلئے ان میں کبھی اتفاق نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک اقتدار میں آ کر عوام کے مسائل حل کرے گی اور نظام مصطفیٰ (ص) کرے گی جس میں تمام اقلیتوں کو بھی تحفظ حاصل ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 965330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش