0
Thursday 25 Nov 2021 11:49

ملک بھر میں پیٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال، شہریوں کو پریشانی کا سامنا

ملک بھر میں پیٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال، شہریوں کو پریشانی کا سامنا
اسلام ٹائمز۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ڈیلر مارجن میں اضافے کے لیے آج ملک بھر میں ہڑتال کی ہے۔ ہڑتال کے باعث پمپس بند ہیں، تاہم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے اپنے چند پمپ اور نجی سی این جی اسٹیشنز کھلے ہیں، جہاں گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ پیٹرول پمپ مالکان نے آج صبح 6 بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند کر دیئے ہیں۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آج صبح 6 بجے سے ملک بھر بشمول گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور چترال میں پیٹرول پمپس بند کر دیئے ہیں۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کئے۔

جبکہ ہمیں یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی اور ہم نے 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس لی تھی، لیکن حکومت نے یقین دہانیوں پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا، اب جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیا جاتا حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ہم پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان کے مارجن پر نظرثانی کے حوالے سے سمری ای سی سی میں پہلے ہی پیش کی جا چکی ہے، اس حوالے سے آئندہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 965343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش