0
Thursday 25 Nov 2021 11:52

بلوچستان، دو دھماکوں میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید

بلوچستان، دو دھماکوں میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے سبی میں ایک حملے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ مکران میں بارودی سرنگ میں دھماکے سے ایک سیکیورٹی اہلکار نے جام شہادت نوش کیا۔ رپورٹ کے مطابق انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مکران کے علاقے ٹمپ میں بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے گروپ نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے تمام تر دستیاب ہتھیاروں سے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مقابلے کے دوران خاران سے تعلق رکھنے والے جاسوس نصیب اللہ اور لکی مروت کے رہائشی جاسوس نے اپنی جانوں کی قربانی دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز بزدل دہشت گردوں کی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پُر عزم ہیں، ان دہشت گردوں کا مقصد بلوچستان میں امن و استحکام اور صوبے کی ترقی کو نقصان پہنچانا ہے۔ دریں اثنا، ضلع سبی میں بارودی سرنگ میں دھماکے سے ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوا اور ایف سی کے 2 اہلکاروں سمیت 4 اہلکار زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق سبی کے علاقے بابر کچ میں فرنٹیئر کور کے تین اہلکار گشت کر رہے تھے ان میں سے ایک اہلکار نے شر پسندوں سے کی جانب جھاڑیوں میں بنائی گئی بارودی سرنگ پر پیر رکھا اور دھماکے کے نتیجے میں جائے وقوعہ پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ واقعے میں 2 اہلکار زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 965346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش