0
Thursday 25 Nov 2021 13:17

موغا دیشو، کار بم دھماکا، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی

موغا دیشو، کار بم دھماکا، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں کار بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کار بم دھماکا موغا دیشو کے کے فور جنکشن پر واقع اسکول کے قریب ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں قریب موجود عمارتوں اور کاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے ک موغادیشو میں ہوئے اس کار بم دھماکے کی ذمے داری تا حال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 965373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش