QR CodeQR Code

ملتان، پیٹرول پمپس ڈیلرز کی ہڑتال، شہری پٹرول کی تلاش میں خوار 

25 Nov 2021 13:31

شہر میں واقع چند مقامات پر پی ایس او کے پٹرول کھلے ہیں جہاں شہریوں کا جم غفیر ہے، بعض مقامات پر شہریوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی ہے، کلمہ چوک پر واقع حکومتی کمپنی کے پٹرول پمپ پر ایک کلو میٹر لمبی لائن مووجود ہے، جبکہ خانیوال روڈ پر پٹرول لینے والے افراد کے درمیان مارا ماری بھی ہوئی ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے احتجاج کی کال پر ملتان کے اکثر پیٹرول پمپس بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ چند ایک کھلے ہیں جہاں پیٹرول کی فراہمی جاری ہے۔ اعلان کے مطابق پیٹرول پمپس نے احتجاجا آج صبح 6 بجے کے بعد شہریوں کو پٹرول کی فراہمی بند کرنا تھی۔ شہر میں واقع چند مقامات پر پی ایس او کے پٹرول کھلے ہیں جہاں شہریوں کا جم غفیر ہے، بعض مقامات شہریوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی ہے، کلمہ چوک پر واقع حکومتی کمپنی کے پٹرول پمپ پر ایک کلو میٹر لمبی لائن مووجود ہے، جبکہ خانیوال روڈ پر پٹرول لینے والے افراد کے درمیان مارا ماری بھی ہوئی ہے۔ 

ملتان کے گردونواح میں بعض نجی کمپنیوں کے پٹرول پمپس پر مہنگے داموں پٹرول کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے، ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک پیٹرول پمپس بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے کمیشن مارجن 3 روپے 30 پیسے سے بڑھا کر 6 روپے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ شہریوں نے گزشتہ روز لمبی قطاروں میں لگ کر پٹرول ڈلوا لیا تھا۔ ہڑتال کے اعلان کے بعد پیٹرول فراہم کرنیوالے پمپوں پر بھی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ پیٹرول پمپ بند ہونے سے معمولات زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔






 


خبر کا کوڈ: 965377

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965377/ملتان-پیٹرول-پمپس-ڈیلرز-کی-ہڑتال-شہری-پٹرول-تلاش-میں-خوار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org