QR CodeQR Code

بلوچستان ہائیکورٹ نے سینیئر صحافی تنویر بلوچ کی ضمانت منظور کرلی، رہائی آئندہ 2 روز میں متوقع

25 Nov 2021 13:51

آٹھ ماہ قبل سردار تنویر بلوچ کو لاپتہ کیا گیا تھا اور انہیں یکم ستمبر کو بلوچستان کی لورالائی جیل میں منتقل کر دیا گیا تھا، تاہم اڑھائی ماہ میں قانونی پیشرفت کے بعد آج صبح بلوچستان ہائیکورٹ نے ان کی ضمانت منظور کرلی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سینیئر صحافی سردار تنویر حیدر بلوچ کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آٹھ ماہ قبل سردار تنویر بلوچ کو لاپتہ کیا گیا تھا اور یکم ستمبر کو بلوچستان کی لورالائی جیل میں منتقل کر دیا گیا تھا، تاہم اڑھائی ماہ میں قانونی پیش رفت کے بعد آج صبح بلوچستان ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی نے اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ پاکستان کی عدالتیں آئین اور قانون کی روشنی میں لاپتہ افراد کا معاملہ حل کریں، ہم پُرامید ہیں کہ عدالتی کارروائی سے ہی تمام بے گناہ لاپتہ افراد رہا ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قانونی مراحل مکمل ہونے کے بعد سردار تنویر بلوچ کی دو دن بعد رہائی ممکن ہوگی۔ واضح رہے کہ سردار تنویر حیدر بلوچ کا شمار ملت تشیع کے دانشور اور سینیئر صحافیوں میں ہوتا ہے۔ ان کی بازیابی کیلئے شیعہ سیاسی جماعتوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 965382

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965382/بلوچستان-ہائیکورٹ-نے-سینیئر-صحافی-تنویر-بلوچ-کی-ضمانت-منظور-کرلی-رہائی-آئندہ-2-روز-میں-متوقع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org