0
Thursday 25 Nov 2021 14:17

58 ایکڑ رقبہ پر مشتمل نشتر ٹو میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے لیے بھی جگہ مختص، ڈاکٹر یاسمین راشد 

58 ایکڑ رقبہ پر مشتمل نشتر ٹو میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے لیے بھی جگہ مختص، ڈاکٹر یاسمین راشد 
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت جنوبی پنجاب میں صحت کی سہولیات میں بہتری کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے تاکہ عوام کو علاج معالجہ کی جدید اور معیاری سہولیات میسر آسکیں. یہ بات انہوں نے نشتر ٹو ہسپتال کے تعمیراتی منصوبہ کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب نادر چٹھہ، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی رانا الطاف، چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز جنجوعہ بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ 8 ارب84 کروڑ روپے مالیت کا یہ منصوبہ جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے تحفہ ہے اس کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ 58 ایکڑ رقبہ پر مشتمل نشتر ٹو میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے لیے بھی جگہ مختص کی گئی ہے، 500بیڈ پر مشتمل پانچ منزلہ ہسپتال کی عمارت کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبہ میں مریضوں کے لواحقین کے لیے تین منزلہ سرائے بھی تعمیر کی جا رہی ہے، جس میں 200 افراد کی رہائش کی گنجائش ہوگی، ڈاکٹر اور دیگر طبی عملہ کے لیے رہائشی بلاک بھی تعمیراتی منصوبہ کا حصہ ہے۔ بجلی کی فراہمی کے لیے 450 ملین کا گرڈ اسٹیشن بھی تعمیر کیا جائے گا، متبادل پاور سپلائی کے لیے چار بڑے جنریٹر بھی نصب ہوں گے، مرکزی عمارت کا ڈھانچہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے عمارت میں کولنگ اور ہیٹنگ کا مرکزی نظام بھی نصب ہو گا طبی آلات و مشینری کی جلد خریداری کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 965386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش